ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جموں وکشمیرمیں سیاحوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے:حکومت

جموں وکشمیرمیں سیاحوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے:حکومت

Mon, 24 Jul 2017 20:20:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): حکومت نے آج کہاکہ جموں وکشمیر میں پہنچنے والے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 2016میں 2015کے مقابلے7.92فیصد کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔لوک سبھا میں ایک رکن کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیر سیاحت مہیش شرما نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں 2016میں پہنچنے والے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بالترتیب 94.15ملین اور 63ہزار رہی۔یہ سال 2015کے مقابلے بالترتیب 2.95فیصداور7.92فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت علاقے کی ترقی اور بازی ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ذمہ داری ہے۔سیاحت کی وزارت کئی منصوبوں کو لے کر مرکز کی طرف سے مالی تعاون پیش کرتاہے۔


Share: